اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور ہم افغان حکومت سے مل کر قیام امن کے لئے کوششیں کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان پر داعش کا سایہ بھی نہیں پڑنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں ہر گروہ کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی ۔واضح ہو کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کے ساتھ امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سوزن رائس سے بھی ملاقات کی جس میں پاک امریکہ سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲